پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

پاپ گلوکارہ کیٹی پیری سمیت چھ خواتین کا گروپ خلا کا سفر کرنے کے بعد زمین پر واپس آگیا

لندن: پاپ گلوکارہ کیٹی پیری سمیت تمام چھ خواتین خلا کا سفر مکمل کرنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس آ گئی ہیں۔ ان کا یہ خلائی سفر تقریباً 11 منٹ کاتھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ جب یہ ٹیم خلا میں پہنچی تو کیٹی پیری گانا گا رہی تھیں۔
ان کے خلائی جہاز نے زیادہ سے زیادہ 2300 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا، جو آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔ اس ٹیم میں پاپ گلوکارہ، صحافی، سائنسدان اور فلم ساز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل تھیں۔
چھ خواتین پر مشتمل اس مکمل ٹیم کو جیف بیزوس کی خلائی کمپنی "بلو اوریجن” نے ’نیو شیفرڈ راکٹ‘ کے ذریعے خلا میں بھیجا۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img