پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

کپواڑہ میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

سری نگر: سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرالہ پورہ علاقے میں پیر کی صبح تیندوے نے خاتون سمیت دو افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق کرالہ پورہ کپواڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیندوے نے دو افراد پراچانک حملہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ چیخ وپکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
حکام نے زخمیوں کی پہچان75سالہ محمد عبداللہ وانی اور حفیظہ بیگم کے بطور کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تیندوے کو پکڑنے کی خاطر محکمہ جنگلی حیات نے جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img