پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

جموں و کشمیر کا مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام بڑھ رہا ہے:منوج سنہا

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کٹھوعہ میں سپیریئر پولیمر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام بڑھ رہا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیں۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے آج کٹھوعہ میں سپیریئر پولیمر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ یونین ٹریٹری کا مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام بڑھ رہا ہے اور صنعتی ترقی کے لیے وقف آج کا پروجیکٹ آتم نربھر جموں و کشمیر کے مشن کی رفتار کو بڑھائے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img