پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

عمر عبداللہ کا بھیم راؤ امبیڈکر کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آئین ہند کے معمار ڈاکٹر باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ بابا صاحب کی وراثت ہمیں مستقبل میں بھی رہنمائی کرتی رہے۔

واضح رہے کہ بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ملک کے پہلے وزیر قانون اور ملک کے آئین کے اہم مصنف تھے۔ وہ قانون دان، سیاسی رہنما، فلسفی، تاریخ دان، ماہر اقتصادیات تھے۔ انہیں ملک میں بابا صاحب کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

عمر عبداللہ نے بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ہم اس امبیڈکرجینتی پرمساوات اور انصاف کے مشعل بردار کا احترام کرتے ہیں’۔انہوں دعا کرتے ہوئے کہا: ‘دعا ہے کہ ان کی وراثت ہمیں مستقبل میں بھی رہنمائی کرتی رہے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img