ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

شری امرناتھ جی یاترا کے لئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں: صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سال اس میں ریلوے کا اضافی عنصر شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول گاڑیوں میں سی سی ٹی وے کمیرے نصب کرنے کے لئے مخصوص وقت دیا گیا ہے جس کو متعلقہ محکمے دیکھ رہے ہیں۔

موصوف کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘شری امر ناتھ جی یاترا جو 3 جولائی سے شروع ہونے والی ہے اور 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگی، کے لئے تمام تیاریاں کی جا رہیں اور اس سال اس میں ریلوے کا اضافی عنصر بھی شامل ہے’۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی تہوار ہوتے ہیں چاہئے وہ عید ہو محرم ہو یا کوئی اور تہوار ہو ان موقعوں پر خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر بدھوری نے کہا: ‘جو تین بڑے برج تھے ان میں سے دو کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ صنعت نگر کے برج کا کام چل رہا ہے جس کو مکمل کرنے میں ابھی وقت ہے’۔انہوں نے کہا: ‘اس میں اگر انجینئرنگ کا کوئی معاملہ ہے تو اس کو این ایچ اے اور آر اینڈ بی محکمے دیکھ رہے ہیں’۔اسکول بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے پر ان کا کہنا تھا: ‘سکول بسوں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کے لئے ایک مخصوص وقت دیا گیا ہے جس کو متعلقہ محکمے دیکھ رہے ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img