ہفتہ, اپریل ۱۹, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

بارہمولہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ڈرائیور کی موت

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے تلہ گام پٹن علاقے میں جمعرات کو ایک ٹرک ڈرائیور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ اس ڈرائیور کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی ڈرائیور کی شناخت تاثیر احمد شیخ ساکن والرامن چنڈوسہ کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img