جموں: جموں وکشمیر اسمبلی کی کارروائیاں ملتوی ہونے کے بعد بی جے پی ممبروں نے اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی قیادت میں بدھ کے روز اسمبلی کمپلیکس کے باہر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ڈیلی ویجروں کو مستقل کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی ممبر نے میڈیا کو بتایا ’ہمارا ایک ہی مسئلہ ہے کہ جو جموں وکشمیر کے لوگوں کو مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے۔‘
انہوں نے کہا ’ڈیلی ویجروں کی مستقلی، بے روز گاری نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نیشنل کانفرنس سرکار نے جو لوگوں کے ساتھ وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جائے۔‘
موصوف ممبر نے کہا کہ وقف بل کے نام پر لوگوں کو بے وقف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا’یہ بل پاس ہوچکاہے، وقف کے نام پر جو دھاندلیاں ہوتی تھیں وہ اب بند ہوں گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں، ڈیلی ویجرس سڑکوں پر ہیں ان کے مسئلوں کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔