جموں: جموں و کشمیر اسمبلی میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی وقف ترمیمی بل کے معاملے پر ہنگامہ خیز مناظر دیکھے گئے جس کے نتیجے میں اسپیکر نے ایوان کی کارروائیاں ایک بجے تک ملتوی کر دیں۔
بدھ کی صبح جب ایوان کی کارروائیاں شروع ہوئیں تو نیشنل کانفرنس کے ممبر اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور انہوں نے ویل کے نزدیک آکر ایک بار پھر وقف ترمیمی بل پر بحث کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔
اس دوران بی جے پی کے ارکان اسمبلی بھی اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی قیادت میں ویل میں آگئے اور دونوں جماعتوں نے نعرہ بازی شروع کر دی۔
ایوان میں ہنگامہ آرائی کو نہ تھمتے دیکھ کر اسپیکر نے ایوان کی کارروائیاں ایک بجے تک ملتوی کر دیں۔
واضح رہے کہ نظرثانی شدہ کیلنڈر کے مطابق 3 مارچ سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن کا آج یعنی بدھ کو آخری دن ہے۔