ہفتہ, اپریل ۵, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی کوشش ناکام، در انداز ہلاک: بی ایس ایف

جموں: سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شام جموں میں بین الاقوامی سرحد پر در اندزی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر ایک در انداز کو ہلاک کر دیا ہے۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 4 اور 5 اپریل 2025 کی درمیانی رات کو بی ایس ایف کے چوکس جوانوں نے جموں کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے پار مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔انہوں نے کہا: ‘ایک در انداز کو سرحد پار کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کو بعد میں ہلاک کر دیا گیا’۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ جوانوں نے در انداز کو چیلنج کیا لیکن اس نے انتباہات کو نظر انداز کیا اور آگے بڑھتا رہا.انہوں نے کہا: ‘ خطرے کو محسوس کرتے ہوئے بی ایس ایف اہلکاروں نے گولی چلا دی اور اس در انداز کو بے اثر کر دیا’۔ان کا کہنا ہے کہ در انداز کی شناخت اور اس کی طرف سے در اندازی کرنے کے مقصد کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘واقعے کے حوالے سے ہم منصب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img