جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

وزیر اعلیٰ نے نیشنل کانفرنس اور اتحادی جماعتوں کے قانون سازوں کی میٹنگ طلب کی

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جمعے کو یہاں حکمران نیشنل کانفرنس اور اتحادی جماعتوں کے قانون سازوں کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اگرچہ میٹنگ کا ایجنڈا واضح نہیں ہے تاہم نیشنل کانفرنس کے ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے بعض افسران کے تبادلے سے ناخوش ہیں۔

حکمراں پارٹی کے قانون سازوں کو لکھے گئے ایک خط میں، نیشنل کانفرنس کے چیف وہپ، مبارک گل نے کہا کہ عمر عبداللہ یہاں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

گل نے خط میں لکھا: "اجلاس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمام معزز اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ میٹنگ میں شرکت کو یقینی بنائیں۔”باوثوق ذرائع کے مطابق میٹنگ غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے اور اس میں کئی اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img