سری نگر: شمالی کشمیر کے ٹنگہ مرگ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ٹیمپو ٹرولر خاکستر ہوگیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹنگہ مرگ میں جمعرات کی صبح ایک ٹیمپو ٹرولر زیر رجسٹریشن نمبر PB01A – 0198 میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے آناً فاناً میں پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کے اس واقعے میں گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تاہم ڈرائیور سمیت تمام مسافر محفوظ ہیں۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے اس آگ کو قابو میں کرلیا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔