سری نگر:جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روزاونتی پورہ میں متعدد مقامات پر ممنوعہ تنظیموں کے ملی ٹینسی سے متعلق معاملات میں تلاشی کارروئیاں انجام دیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے پیر کے روز ممنوعہ تنظیموں کے ملی ٹینسی سے متعلق معاملات میں کئی رہائشی مکانوں کی تلاشی لی۔
انہوں نے کہا: ‘ یہ تلاشی کارروائیاں تحریک حریت، جے کے ڈی ایف پی اور جے کے پیپلز لیگ نامی کالعدم تنظیموں سے متعلق یو اے پی اے کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبرات 24/24اور 3/24کی تحقیقات کے سلسلے میں انجام دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کو سال 2024 میں کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چھاپے مار کارروائیاں انجام دے کر اونتی پورہ پولیس ضلع میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے مستقبل میں بھی غیر قانونی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی’۔