ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اشفاق احمد میر ولد شوکت احمد میر ساکن سرہامہ سری گفوارہ نامی ملزم کو منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا جو لوگوں کے صحت و تحفظ کے لئے خطرناک ثابت ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مکمل تحقیقات اور ثبوت حاصل کرنے کے بعد مجاز اتھارٹی سے پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اس کو حراست میں رکھنے کی اجازت حاصل کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد ملزم کو کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا تاکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھنے سے باز رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اننت ناگ پولیس منشیات کی وبا کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور لوگوں سے اس ضمن میں تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہے۔




