منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

منوج سنہا کی ہولی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہولی کے پر مسرت تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور سکون کی نوید لے کر آئے۔واضح رہے کہ ہولی ہندو مذہب کا ایک بہت بڑا تہوار ہے جس کو رنگوں اور بہار کے تہوار کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔

منوج سنہا نے اس مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ہولی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں نے دعا کی یہ رنگوں اور خوشیوں کا یہ مقدس تہوار سب کی زندگیوں میں خوشیاں، سکون اور امن کی نوید لے کر آئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img