پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے سوانحی فلم ’ سروایوپک بھگوان گوپی ناتھ جی ‘ کا اجراء کیا

جموں/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج یہاں ابھینو تھیٹر میں سوانحی فلم ’سروایوپک بھگوان گوپی ناتھ جی ‘ کی نقاب کشائی کی ۔ یہ فلم جو شنکر ناتھ فوطیدار کی تحریر کردہ سوانح عمری پر مبنی ہے اور بھگوان گوپی ناتھ جی ٹرسٹ کے زیر اہتمام تیار کی گئی ہے معروف سنت بھگوان گوپی ناتھ جی کی زندگی ، تعلیمات اور روحانی سفر کو پیش کرتی ہے ۔ اس پروگرام میں متعدد معززین نے شرکت کی جس میں چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے ، کمشنر سیکرٹری کلچر ، سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور کمشنر ریلیف ( مائیگرنٹ ) شامل ہیں ۔ اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری وجے بقایا اور جسٹس ( ریٹائیرڈ ) بی ایل بھٹ اور سنیل ہیلی بھی موجود تھے ۔
ایک تجربہ کار فلم ساز اور مصنف پدم شری پران کشور کول نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت ۔ مسٹر کول نے بائیوپک کے مصنف اور کوء ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور ارون ماونور کے ساتھ ہدایتکاری کی ذمہ داریوں کا اشتراک کیا ۔
پران کشور کول نے بائیوپک کے پیچھے تخلیقی سفر کے بارے میں بصیرت کا اظہار کرتے ہوئے بھگوان گوپی ناتھ جی کی میراث کی تصویر کشی کیلئے درکار وسیع تحقیق اور فنکارانہ لگن پر زور دیا ۔
اس پروگرام میں تھیٹر اور سنیما میں اپنے کام کیلئے جانا جاتا ایک ممتاز اداکار کے کے رینہ بھی شامل تھے ۔
بھگوان گوپی ناتھ جی ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی جئے کشوری پٹوری نے اس تقریب کی صدارت کی ۔ ٹرسٹ کے صدر اشوک کمار رازدان نے مہمان خصوصی اور دیگر معززین کا استقبال کیا اور ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img