بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
26.5 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس کا ماضی اخوانی رہا ہے : سنیل شرما

جموں:بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے بدھ کے روز کہاکہ ہمیں اخوانی کہنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نیشنل کانفرنس کا ماضی اخوانی رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علی محمد ساگر کی جانب سے بی جے پی کو اخوانی پارٹی کہنے پر سنیل شرما اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ساگر صاحب کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نیشنل کانفرنس کا ماضی اخوانی رہا ہے۔

سنیل شرما نے کہاکہ جاوید شاہ اور دوسرے اخوانی کس پارٹی کے ساتھ منسلک تھے یہ سب کے سامنے عیاں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مانا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں نئی پارٹی ہے لیکن ہمیں اس بات کا پوراعلم ہے کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ کون لوگ جڑے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img