منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال، مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد ہفتے کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی اور پہلے مسافر بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ کو رام سو اور قاضی گنڈ کے درمیان برف جمع ہونے اور ناشری اور نویوگ ٹنل کے درمیان چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسک آنے کی وجہ سے 27 فرروی کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار (چھوٹی) گاڑیوں کو جموں سے سری نگر اور سری نگر سے جموں کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے مسافروں سے لین ڈسلپن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں نیز چٹانیں کھسک آنے کے خدشات کے پیش نظر رام بن اور بانہال کے درمیان غیر ضروری قیام کرنے سے پرہیز کریں۔
انہوں نے کہا قومی شاہراہ کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد بڑی گاڑیوں کو بھی چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ بھی 20 فروری سے مسلسل بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ 2 ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سنتھن روڈ اور چمبا – بھدرواہ روڈ بھی مسلسل بند ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے سڑکوں کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس تویٹر ہینڈل کو چیک کرنے کی اپیل ہے۔
دریں اثنا لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ بند ہوتے ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری زور پکڑنے لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران بازاروں میں اشیائے ضروریہ خاص طور پر کھانے کی چیزوں کی اچانک قلت پیدا ہوجاتی ہے جس سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img