بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

بارہمولہ آتشزدگی میں 24 سالہ جسمانی طور معذور کی موت واقع

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بنر بٹہ پورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک شبانہ واردات میں ایک 24 سالہ جسمانی طور معذور نوجوان کی جھلس کر موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے بنر بٹہ پورہ علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک یک منزلہ مکان سے آگ نمو دار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مکان میں ایک جسمانی طور معذور نوجوان پھنس گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کے شعل اس قدر تیز تھے کہ گھر والے لاکھ کاوشوں کے باوصف بھی اس کو باہر نہ نکال سکے جس کے نتیجے میں اس کی مکان میں ہی جھلس کر موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت زبیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے گورنمنٹ میڈکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں جمعہ کی علی الصبح آگ کی ایک اور واردات میں ایک پانچ منزلہ کمرشل عمارت اور تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔متعہ محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کو قابو میں کرنے کے لئے فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا تاہم آگ کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img