بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

این آئی اِی ایل آئی ٹی جے اینڈ کے نے ایس کے آئی سی سی میں 28ویں آل اِنڈیا ڈائریکٹر ز میٹنگ کا اِنعقاد کیا

سری نگر/ نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی اِی ایل آئی ٹی ) جموں و کشمیر نے شیرِ کشمیر اِنٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی ) سری نگر میں 28ویں آل اِنڈیا ڈائریکٹرز میٹنگ کا کامیاب اِنعقاد کیا۔اِس اہم میٹنگ میں ملک بھر میں موجود اہم آئی اِی ایل آئی ٹی مراکز کے ڈائریکٹروں نے شرکت کی اور اِدارے کی مستقبل کی ترقی، تعلیمی پیش رفت اورصنعتی تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں متعدد کلیدی موضوعات پر غور وخوض کیا گیا جن میں تجاویز اور سکیموں کی بہتری،این آئی اِی ایل آئی ٹی مراکز کی توسیع کی حکمت عملی، تحقیق اور تعلیمی ترقی، مشاورتی خدمات،صنعت میںشراکت داری کو مضبوط کرنا، نئے کورسوں کو متعارف کرنااور طلبأ کے لئے بہتر پلیسمنٹ اقدامات شامل تھے۔ملک بھر کے 53 این آئی اِی ایل آئی ٹی مراکز بشمول روپر، کولکتہ، دہلی، آیزول، اورنگ آباد، اجمیر، حیدرآباد، گوہاٹی، چنئی، گورکھپور، پٹنہ، جموں و کشمیر، لداخ، کالی کٹ، کروکشیتر، شملہ، ہریدوار، بھونیشور، امپھال، تروپتی، اگر تلہ اور اِیٹانگر کے ڈائریکٹروںنے میٹنگ میں شرکت کی۔ ہر مرکز نے اَپنی کامیابیوں اور جاری منصوبوں کو پیش کیابالخصوص الیکٹرانکس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں اپنی خدمات کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پرمرکزی وزارتِ الیکٹرانکس اینڈ آئی ٹی کی گروپ کوآرڈی نیٹر اور سائنٹسٹ۔جی تلیکا پانڈے، ڈائریکٹر جنرل این آئی اِی ایل آئی ٹی واین آئی اِی ایل آئی ٹی ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر ایم ایم ترپاٹھی نے بھی شرکأ سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے تحقیق کو مزید مضبوط کرنے، تعلیمی پروگراموں کے دائرہ کار کو وسعت دینے، صنعت سے قریبی روابط قائم کرنے اور سکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ این آئی ای ایل آئی ٹی کی مسلسل ترقی کے مشترکہ وژن اور ترقی پسند اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کے ساتھ اِختتام پذیر ہوئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img