بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

راجوری پر اسرار اموات:مزید 13افراد کو گھر جانے کی اجازت ملی

جموں:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے بڈھال علاقے میں پر اسرار اموات کے بعد قرنطینہ میں رکھے گئے مزید 13افراد کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے بڈھال علاقے مزید 13افراد قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ آے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کل ملا کر 395افراد جنہیں مختلف قرنطینہ سینٹروں میں رکھا گیا تھا کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 13فروری کو 350افراد ، 15فروری کو 32اور آج مزید 13کو گھر پہنچ گئے اور اس طرح سے جتنے بھی افراد کو مختلف قرنطینہ سینٹروں میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ راجوری کے بڈھال علاقے میں پر اسرار بیماری کی وجہ سے 13بچوں سمیت 17افراد جاں بحق ہوئے۔

پر اسرا ربیماری کا پتہ لگانے کی خاطر جموں وکشمیر انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کی ٹیموں نے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں سے سیمپل بھی اٹھائے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ مذکورہ افراد کیسے اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img