جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

ڈورو شاہ آباد میں 2014 کے بعد سے کچھ نہیں ہوا۔  کام اب مختلف شعبوں میں شروع کیے گئے ہیں: جی اے۔  میر

شاہ ہلال
اننت ناگ // ممبر اسمبلی ڈورو غلام احمد میر نے سوموار کو ٹریڈ یونین ڈورو کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی ۔مٹینگ ٹریڈ صدر غلام حسن وانی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں ٹریڈ سیکرٹری بشیر احمد کے علاوہ ڈورو کے درجنوں دکانداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران ٹریڈ نے ممبر اسمبلی کے سامنے ڈورو کے کئی اہم مطالبات خاص طور پر ڈورو میں منی سکریٹریٹ،زچہ بچہ اسپتال،و اننت ناگ ڈورو ویری ناگ سڑک کی کشادگی پیش کئیں۔ اس موقع پر غلام احمد میر نے کہا کہ ڈورو شاہ آباد میں 2014 سے آج تک کوئی بھی کام۔نہیں ہوا جس وجہ سے یہاں کی عوام کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈورو کے عوام کو مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے حوالے سے بڑے بڑے خواب دکھائے گئے لیکن وہ خواب آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکیں ۔میر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ جو بھی مطالبات آپ نے سامنے رکھے ان کو سرکار تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی تاکہ شاہ آباد کے عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے.انہوں نے کہا کہ جہاں تک سوال پرانی اسپتال عمارت میں زچہ بچہ اسپتال کھولنے کی بات ہے اس معاملے میں محکمہ صحت سے بات کی گئی امید ہے کہ بہت جلد صحت شعبہ سے متعلق اسپتال میں کام کاج شروع کیا جائے گا

Popular Categories

spot_imgspot_img