منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ناکافی برفباری کی وجہ سے موخر

سری نگر: وادی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پانچواں ایڈیشن خطے میں ناکافی برف باری کی وجہ سے موخر کر دیا گیا ہے۔
چار دنوں پر محیط کھیلوں کا یہ ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوکر 25 فروری کو اختتام پذیر ہونے والا تھا۔ایک سرکار عہدیدار نے بتایا کہ امسال ناکافی برف باری ہوئی پہاڑوں اور زمین پر اس قدر برف جمع نہیں ہے کہ ان کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا: ‘موجودہ موسمی حالات کو دیکھکر متعلقہ افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی جس میں تمام امور پر بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ فی الوقت ان کھیلوں کو ملتوی کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 20 فروری کو برف باری کا امکان ہے اور اس کے بعد 24 فروری کو بھی برف باری کی پیش گوئی ہے جس کے مطابق ان کھیلوں کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔
موصوف عہدیدار نے کہا کہ کھیلو انڈیا جب سے شروع ہوا ہے تو ہر سال اس میں شرکا کا اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال بھی ملک کی مختلف ریاستوں سے کافی تعداد میں کھلاڑی آنے والے تھے جو کھیلو انڈیا کے مختلف گیمز میں شرکت کرنے والے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کھیلوں کے لئے دیگر تمام ضروری تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گیمز کے چوتھے ایڈیشن میں 12 سو سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا تھا جن میں 700 سے زیادہ کھلاڑی، 141 معاون عملہ، 113 تکنیکی حکام 250 سے زیادہ رضاکار شامل تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img