جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک 6 کلو ہیروئن برآمد

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے چھ کلو ہیروئن برآمد کرکے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک چھ کلو ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ ہیروئن کو سرحد پار سے اس طرف لایا گیا او ر ایل او سی کے نزدیک ایک مخصوص جگہ پر چھپایا گیا ۔
حکام کے مطابق معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہے اور آنے والے دنوں کے دوران مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img