بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

سری نگر کے گونی کھن مارکیٹ آتشزدگی میں شاپنگ کمپلیکس کو نقصان

سری نگر: سری نگر کے مشہور گونی کھن مارکیٹ میں منگل کی صبح آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک شاپنگ کمپلیکس کی بالائی منزل کو نقصان پہنچا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے گونی کھن مارکیٹ میں منگل کی صبح 9 بجے ایک شاپنگ کمپلیکس کی بالائی منزل سے آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اطلاع موصول ہوتے ہی 6 فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا کر اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں شاپنگ کمپلیکس کی بالائی منزل کو نقصان پہنچا۔موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img