جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
16.6 C
Srinagar

پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون، متعدد موٹر سائیکل ضبط

سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں ٹریفک پولیس نے متعدد موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کو تحویل میں لے لیا ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق بغیر لائسنس سکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ٹریفک پولیس نے نوہٹہ سری نگر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک نوہٹہ چوک میں یہ مہم جاری رہی جس دوران متعدد موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کو ضبط کیا گیا۔
دریں اثنا ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف پیر کو بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ متعدد موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
مذکورہ آفیسر کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img