جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے راجوری سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا

جموں: فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس دوران جی او سی ایس آف سپیڈس اور جی او سی کراس سورڈس بھی ان کے ہمراہ تھے۔یہ جانکاری وائٹ نائٹ کور نے پیر کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے جی او سی ایس آف سپیڈس اور جی او سی کراس سورڈس کے ساتھ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور مخالفانہ سرگرمیوں کے بارے میں آپریشنل اپ ڈیٹ کے لیے راجوری سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ موصوف جی او سی نے تمام رینکوں کو ان کی چوکسی اور انتھک آپریشنل توجہ کے لئے تعریف کی۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ تمام ہنگامی حالات کے لیے تیار رہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img