بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

بارہمولہ کے چکروہ پٹن میں آتشزدگی، ایک مکان، 3 دکان، ایک گاڑی خاکستر

بارہمولہ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چکروہ پٹن علاقے میں دوران شب آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان، تین دکان اور ایک آلٹو گاڑی خاکستر ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے چکروہ پٹن میں دوران شب آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے ایک رہائشی مکان، تین دکانوں اور ایک آلٹو گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی فائر ٹنڈرس، فوج اور مقامی لوگ جائے واردات پر جمع ہوئے اور آگ کو قابو میں کرنے کی کوششوں میں جٹ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img