بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

بجٹ ترقی کو رفتار اور جامع ترقی فراہم کرے گا: سیتا رمن

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو مالی سال 2025-26 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی بجٹ ترقی کو تیز کرنے اور جامع ترقی فراہم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

2014 سے نریندر مودی حکومت کے تحت لگاتار 14 واں بجٹ اور اپنا آٹھواں بجٹ پیش کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا، "ہم ایک ساتھ مل کر زیادہ خوشحالی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو ان لاک کرنے کے سفر پر نکل پڑے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت تمام ترقی پذیر معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "ہماری معیشت تمام بڑی ترقی پذیر معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ گزشتہ 10 برسوں میں ہماری ترقی کا ٹریک ریکارڈ اور ساختی اصلاحات نے عالمی توجہ مبذول کی ہے۔ اس بجٹ میں، مجوزہ ترقیاتی اقدامات 10 وسیع شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں جوغریبوں، نوجوانوں، انناداتا (کسان) اور ناری (خواتین) پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، زرعی ترقی اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں، دیہی خوشحالی اور لچک پیدا کرتے ہیں اور سب کو ایک جامع ترقی کے راستے پر لے کر چلتے ہیں، مینوفیکچرنگ کو فروغ دیتے ہیں اور میک ان انڈیا کو آگے بڑھاتے ہیں، ایم ایس ایم ای کو سپورٹ کرتے ہیں، روزگار پر مبنی ترقی کو قابل بناتے ہیں، لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔”

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تور، اُڑد اور مسور پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ دالوں میں خود کفالت کے لیے چھ سالہ مشن شروع کرے گی۔ این اے ایف ای ڈی اور این سی سی ایف جیسی مرکزی ایجنسیاں ان ایجنسیوں کے ساتھ رجسٹریشن کرانے والے اور معاہدے کرنے والے کسانوں سے اگلے چار سالوں کے دوران ان تینوں دالوں کی اتنی ہی خریداری کرنے کے لئے تیار رہیں گی۔

زراعت کے شعبے کے لیے پردھان منتری دھن دھانیا کرشی یوجنا شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ زرعی اضلاع کی ترقی کا پروگرام شروع کیا جائے گا، جو کہ خواہش مند اضلاع کے پروگرام کی کامیابی سے متاثر ہو کر، حکومت ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں یہ اسکیم شروع کرے گی۔ اس پروگرام سے 1.7 کروڑ کسانوں کی مدد کی امید ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img