جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

حکومت ہر کسی کیلئے مساوات کی بنیاد پر کام کریگی : ڈاکٹر کمال

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ مضبوط اور اچھی حکمرانی جبھی ممکن ہے جب پارٹی ہر سطح پر مضبوط سے مضبوط ہوگی اور یہ اُسی صورت میں ممکن ہے جب لوگوں کا بھر پور اشتراک اور تعاون شامل حال ہوگا اور پارٹی سے وابستہ ہر ایک فرد کا فرض بنتا ہے کہ وہ خود کو عوام کیلئے وقف رکھیں۔
ان باتوں کااظہارموصوف نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمرعبداللہ سرکار کے سامنے لوگوں کے پہاڑی جیسے مسائل و مشکلات ہیں،جو گذشتہ10سال سے یہاں کے عوام پر غلط حکمرانی اور غیر سنجیدہ فیصلوں سے مسلط کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر کمال نے کہا کہ عوام نے نیشنل کانفرنس کو واضح منڈیٹ دیا ہے اور ہماری حکومت ہر کسی کیلئے برابر ہوگی۔ ہماری حکومت ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور بودھ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیساتھ مساوات کی بنیاد سلوک روا رکھے گی۔
ڈاکٹر کمال نے آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے لئے بڑے پیمانے پر تیاری کرنے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ ہر سطح پر موثر حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے نوجوان اور تعلیم یافتہ امیدواروں کے انتخاب عمل میںلانا انتہائی لازمی ہے-
انہوں نے کہاکہ پارٹی جلد ہی ممبر شپ مہم بھی شروع کرنے جارہی ہے اس کیلئے بھی ہمیں کمربستہ رہنے کے ضرورت ہے جس کے بعد تنظیمی انتخابات کا بھی انعقاد ہوگا۔ کمال نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور خود کو لوگوں کیلئے وقف رکھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img