بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

مونی اماوسیہ اسنان پر مہاکمبھ میں بھگدڑ، 30کی موت، 60زخمی

مہاکمبھ نگر: مونی اماوسیہ پر بدھ کو بیریکیڈنگ ٹوٹنے کے حادثے کے بعد مچی بھگڈڑ میں 30عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 60 زخمی ہوگئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ویبھو کرشن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والوں میں 25 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ پانچ کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں  کچھ زخمیوں کے اہل خانہ اپنے مریض کو لے کر چلے گئے جبکہ 36 کا علاج مقامی میڈیکل کالج میں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برہم مہورت سے قبل علی الصبح ایک سےد و بجے کے درمیان میلہ علاقے میں اکھاڑا مارگ پر بھاری بھیڑ کا دباؤ بنا اور بھیڑ کے اس دباؤ سے دوسری جانب کے بیریکیڈنگ ٹوٹ گئے اور لوگ بیریکیڈنگ پھلانگ کر دوسری جانب آگے جہاں عقیدت مند برہم مہورت کا انتظار کررہے تھے۔بھیڑ نے انہیں نہیں دیکھا اور ان کو کچلنا شروع کردیا۔ اگر چہ نتظامیہ نے اسی وقت راحت رسانی کا کام کرتے ہوئے بھیڑ کو قابو کیا۔ اور ایمبولنس سے 90زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا لیکن اس میں 30عقیدت مندوں کی موت ہوچکی تھی۔

کرشن نے بتایا کہ مہلوکین میں سے 25 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کی جانی باقی ہے۔ ان میں سے کرناٹک کے چار، آسام اور ایک گجرات کے بھی شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کو کنبے کے اراکین لے کر چلے گئے ہیں اور 36زخمیوں کا علاج مقامی میڈیکل کالج میں چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے میلہ انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبر 1920 جاری کیا ہے جس پر زخمی کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاسکے گی۔اس وقت حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی سنتوں، منڈلیشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس امرت اسان کے شراکت دار بنیں۔ عقیدت مندوں کی سہولیت کا دھیان رکھتے ہوئے اکھاڑوں نے امرت اسنان کیا جو بحسن خوبی اختتام کو پہنچ گیا۔

کرشنا نے بتایا کہ امرت اسنان میں آج کوئی وی وی آئی پی یا وی آئی پی پروٹوکول نہیں تھا۔ اور آنے والے امرت اسنان میں اس طرح کا کوئی نظم نہیں کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img