منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: وزیر اعلیٰ نے سونہ مرگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا

سری نگر:جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کی سہ پہرگگن گیر سونہ مرگ کا دورہ کیا اور وہاں پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ کو سیکورٹی انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گگن یر سونہ مرگ میں زڈ مورہ ٹنل کا دورہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا بچشم جائزہ لیا۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے وزیر اعلیٰ کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دورے کے بعد ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی جی کے دورے کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لینے کی خاطر سونہ مرگ کا دورہ کیا۔‘
انہوں نے کہاکہ زڈ مورہ ٹنل کے باعث اب سونہ مرگ سال بھر سیاحت کے لئے کھلا رہے گااور یہ کہ اس سیاحتی مقام کو اب بہترین سکی ریزاٹ کے طورپر تیار کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ زڈ مورہ ٹنل کی وجہ سے مقامی لوگوں کو یہاں سے اب کئی جانے کی ضرورت نہیں ۔ اوراب سری نگر سے کرگل جانے میں بھی کم وقت صرف ہوگا ۔
بتادیں کہ وزیرا عظم نریندر مودی 13جنوری کو زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔ دورے کے پیش نظر سری نگر اور گاندربل میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img