جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز دہلی میں منعقد ہونے والے قومی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے یونین ٹریٹری کے ایک دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ شاندار تقریب نوجوانوں کو لوک ڈانس، شاعری، تحریر، مصوری اور موسیقی کے تنوع کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ قومی دلی میں منعقد ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے یونین ٹریٹری کے ایک دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا’۔انہوں نے کہا: ‘یہ شاندار تقریب نوجوانوں کو لوک ڈانس، شاعری، تحریر، مصوری اور موسیقی کے تنوع کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی’۔ان کا کہنا تھا: ‘ایسی تقاریب نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہیں’۔