پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

دہشت گردی سے پاک اور بغیر خوف جموں وکشمیر ہمارا عزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر

کہا،جموں وکشمیر پولیس اِنتہائی مشکل حالات میں کام کر رہی ہے اور ملک کی داخلی سلامتی ، ملک کی سا لمیت اور یونین ٹیریٹری کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم رول اَدا کر رہی ہے ۔
کہا، ہم نے آپریشنل سطح پر پولیس او ردیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو بہتر بنایا اور دہشت گردوں اور علحیٰدگی پسندوں کے
ایکو سسٹم کو ختم کرنے کیلئے ” پورے حکومتی نقطہ نظر“ کواَپنایا
کہا،آرٹیفیشل اِنٹلی جنس ٹولز جیسی جدید ٹیکنالوجی نے سیکورٹی کے منظر نامے کو تبدیل کیا


اودھمپور /لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے آج پولیس اکیڈمی اودھمپور میں پروبیشنری ڈپٹی سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز) کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں فارغ التحصیل ہو ئے 61 پولیس اَفسران کو مُبارک باددی اور ان سے کہا کہ وہ اَپنے فرائض ایمانداری ، لگن اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں۔اُنہوں نے کہا،”آج سے قوم آپ کو داخلی سلامتی برقرار رکھنے، دہشت گردی سے نمٹنے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے اور لوگوں کے لئے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی اہم ذمہ داری سونپ رہی ہے۔ میں آپ کو ہر مشن میں کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کے بہادر وں اور دیگر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اُنہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس اِنتہائی مشکل حالات میںکام کر رہی ہے ، ملک کی داخلی سلامتی میں اہم رول اَدا کر رہی ہے، ملک کی سا لمیت اور یونین ٹیریٹری کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”دہشت گردی سے پاک اور بغیر خوف جموں کشمیر ہمارا عزم ہے۔ہم نے آپریشنل سطح پر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو بہتر بنایا ہے اور پورے دہشت گردوں اور علیٰحدگی پسندوں کے ایکو سسٹم کوختم کرنے کے لئے”پورا حکومتی نقطہ نظر“ کواَپنایا ہے۔اُنہوں نے نئے اُبھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں پر بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کو غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور سرحد پار سائبر خطرات سے نمٹنے میں اَپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے جدید آلات کا اِستعمال کرنے کی ذمہ داری سونپی۔اُنہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس ٹولز جیسی جدید ٹیکنالوجی نے سیکورٹی کے منظر نامے کو تبدیل کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور گہری جعل سازی کے چیلنجز اَب بھی بڑے خدشات ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تکنیکی آلات کے بہتر اِستعمال پر زور دیا اور مو¿ثر نگرانی اور حقیقی وقت میں چیلنجوں کا جواب دینے کے لئے مسلسل چوکس رہنے پربھی زور دیا ۔اُنہوں نے مجرموں کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کا اندازہ لگانے اور اُن کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک قدم آگے رہنے کو کہا۔ اُنہوں نے کہا، ”ہمیں اَپنی حکمت عملی کو پولیسنگ کی ردِّ عمل کی نوعیت سے پولیسنگ کی فعال نوعیت کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔“اُنہوں نے کہا ،” منشیات کی دہشت گردی، سوشل میڈیا کو ہتھیار بنانا، غلط معلومات پھیلانے کی مہمات بھی معاشرے کی داخلی سلامتی اور ہم آہنگی کے لئے بڑے خطرات کے طور پر اُبھری ہیں۔ میں نوجوان پولیس افسران پر زور دیتا ہوں کہ وہ نئے آئیڈیاز، نئے ٹولز کے ساتھ کام کریں اور منشیات کی دہشت گردی ، منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم اور اِنسداد بنیاد پرستی کے خلاف جنگ کی قیادت کریں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ کامیابیوں میں پراسکیوشن کا ایک اور کالم شامل کیا جائے اور اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر جرم کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔اُنہوں نے کہا ،” تحقیقات اور کامیاب پراسکیوشن مو¿ثر پولیسنگ کے اہم ہتھیار ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کی ذمہ داری صرف دہشت گردوں کو بے اثر کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ تفرقہ انگیز عناصر اور دہشت گردی اور علیٰحدگی پسندی کی مدد کرنے والوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر پولیس کے سول ایکشن پروگراموں کی بھی ستائش کی۔ڈائریکٹر پولیس اکیڈیمی اودھمپور غریب داس نے پروگرام اور تربیتی کورس کے دوران کی گئی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے رسمی سلامی لی اور پریڈ کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نئے بھرتی ہونے والوں کو بھی مُبارک باد دی۔پاسنگ آو¿ٹ ڈی ایس پیز کواَپنے فرائض لگن اور ایمانداری سے سر اَنجام دینے کے لئے حلف دِلایا گیا۔اِس موقعہ پرڈی جی پی نلین پربھات، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندراکر بھارتی، پولیس، سیکورٹی فورسز اور سول اِنتظامیہ کے سینئر افسران اور فارغ التحصیل ڈپٹی ایس پیز کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل اودھمپور لال چند، ممبران قانون ساز اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا اور سنیل بھاردواج، اور ممتاز شہری بھی بڑی تعداد میں اِس موقعہ پر موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img