سیول:شمالی کوریا نے 2025 میں پہلی بار بحیرہ جاپان کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
یونہاپ ایجنسی نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ فوج میزائل کی پرواز کی سمت، اس کی رینج اور دیگر تفصیلات کا تجزیہ کر رہی ہے۔
ایجنسی کے مطابق پیانگ یانگ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس سال کا پہلا تھا اور یہ 5 نومبر کو کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (ایس آر بی ایم) کے لانچ کے دو ماہ بعد ہوا۔