جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

کشمیر کو کنیا کماری سے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعہ جوڑنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا: منوج سنہا

جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر کو کنیا کماری سے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعہ جوڑنا ایک خواب تھا جو اب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت لوگوں کے خوابوں کو مقررہ وقت کے اندر پورا کر رہی ہے اور کنیا کماری سے ریل رابطہ ایک اور تاریخی کامیابی ہے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو نئے جموں ریلوے ڈویژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت لوگوں کے خوابوں کو مقررہ وقت کے اندر پورا کر رہی ہے اور کنیا کماری سے ریل رابطہ ایک اور تاریخی کامیابی ہے’۔انہوں نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر ریلوے کا جموں و کشمیر کی طرف خاص توجہ پر شکریہ ادا کیا۔مسٹر سنہا نے کہا کہ کشمیر کو کنیا کماری سے ریلو نیٹ ورک سے جوڑنا ایک خواب تھا جو آج سچ ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینیں لوگوں کے سفر کی رہنمائی کر رہی ہیں اور کشمیر پہنچنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں ریلوے اسٹیشن دنیا کے بہترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک بن جائے گا اور اس کے علاوہ بھی یہاں بہت کچھ ہونے والا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ورچوئل موڈ کے ذریعے نئ قائم شدہ جموں ریلو ڈویژن کا افتتاح کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img