اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
7.8 C
Srinagar

مودی نے شری گرو گوبند سنگھ کو نمن کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے شری گرو گوبند سنگھ جی کو ان کے پرکاش پرو پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مسٹر مودی نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’میں شری گرو گوبند سنگھ جی کو ان کے پرکاش اتسو پر نمن کرتا ہوں۔ ان کے خیالات ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ترغیب دیتے ہیں جو ترقی پسند، خوشحال اور ہمدرد ہو۔‘‘

انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ شری گرو گوبند سنگھ جی کی شخصیت میں متعدد انواع کا سنگم تھا۔ وہ نہ صرف ایک گرو تھے بلکہ بھکت بھی تھے۔ وہ جتنے اچھے جنگجو تھے اتنے ہی بہترین شاعر اور ادیب بھی تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک اور دنیا انسانیت کے تحفظ، قوم کے تحفظ اور مذہب کے تحفظ کے لیے شری گرو گوبند جی کی عظیم قربانی سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں بہادری کے ساتھ ہمت بھی تھی، ان کا صبر کمال تھا، وہ جدوجہد کرتے تھے لیکن قربانی کی بلندی بے مثال تھی۔

مسٹر مودی نے کہا کہ میں خالصہ پنتھ کے خالق، انسانیت کی پرورش کرنے والے اور ہندوستانی اقدار کے لیے وقف شری گرو گوبند سنگھ کو احترام کے ساتھ نمن کرتا ہوں۔

گرو جی کا خالصہ ، واہے گرو جی کی فتح۔

Popular Categories

spot_imgspot_img