جموں/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج یہاںجموںوکشمیر یوٹی میں آنے والے یوم جمہوریہ 2025 ءمنانے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سول اِنتظامیہ اور پولیس اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے متعلقہ صوبائی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوںکو اِس قومی تقریب میں شرکت کی ترغیب دینے کے لئے ضروری اَقدامات کریں۔اَتل ڈولو نے اِنتظامیہ کو تمام تاریخی مقامات اور نمایاں سرکاری عمارتوں کو چراغاںکرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے سکولی بچوں کے لئے ٹرانسپورٹ اور بیٹھنے کے اِنتظامات کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت دی کہ سڑکوں پر ٹریفک کی بغیر کسی رُکاوٹ آواجاہی کو یقینی بنانے کے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ کے مناسب اِنتظامات کئے جائیں۔ اُنہوں نے اِس اہم تقریب کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری حفاظتی اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ دورانِ میٹنگ اُنہوں نے پروگرام کے دوران پیش کئے جانے والے ثقافتی شعبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے جموںوکشمیریو ٹی کے سکولی بچوں اور جسمانی طور خاص طلباءکو موقعہ فراہم کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے کلچر محکموں کو جموں و کشمیر کے ثقافتی تنوع،پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا پر پی ڈی ڈی، منشیات کے غلط اِستعمال پر پولیس، ٹی بی مکت جموں و کشمیر پر صحت اور فِٹ اِنڈیا موومنٹ پر وائی ایس اینڈ ایس پر ایک ٹیبلو بنائیں۔اِس کے علاوہ محکمہ اطلاعات دُوردرشن اور آل اِنڈیا ریڈیو کی علاقائی اِکائیوں کے اہم پروگراموں کی براہ راست نشریات کو یقینی بنانے کے علاوہ میڈیا اَفراد کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو انجام دینے میں سہولیت فراہم کرنے کا پابند ہے۔اس میٹنگ میںجن دیگر ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی ، مقامات کی صفائی ستھرائی کے علاوہ جموں اور سری نگر دونوں جگہوں کو تیار کرنے کے لئے آر اینڈ بی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شروع کئے گئے دیگر سول کاموں کی تکمیل شامل ہے۔