نئی دہلی: لوک سبھا نے آج ‘ون نیشن ون الیکشن’ بل پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کو بھیج دیا۔
بل پر غور کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی میں کل 39 ارکان ہیں، جن میں 27 ارکان لوک سبھا سے اور 12 راجیہ سبھا سے شامل ہیں۔ یہ ارکان اس بل میں ترامیم سے متعلق تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور کریں گے۔کمیٹی میں لوک سبھا کے ارکان میں پی پی چودھری، ڈاکٹر سی ایم رمیش، محترمہ بانسری سوراج، پورو شوتتم بھائی روپالا، انوراگ سنگھ ٹھاکر، وشنو دیال رام، بھرت ہری مہتاب، ڈاکٹر سبمت پاترا، انیل بلوُنی، وشنو دت شرما، بیججنت پانڈا، ڈاکٹر سنجے جیسوال، پرینکا گاندھی واڈرا، منیش تیواری، سکھدیپ بھگت، دھرمیندر یادو، چھوٹے لال، کلیان بنرجی، ٹی ایم سیلوگناپتی، جی ایم ہری د بال یوگی، انیل یشونت دیسائی، سپریا سُلے، ڈاکٹر شری کانت ایکناتھ شندے، محترمہ شامبھاوی، کے، رادھا کرشنن، چندن چوہان اور بی بلّبھانینی شامل ہیں۔کمیٹی میں 12 ارکان راجیہ سبھا کے ہیں۔