اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

کشمیر: مغل روڈ، سونہ مرگ – کرگل روڈ، سنتھن روڈ بند

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والے سونہ مرگ – کرگل روڈ پر تازہ برف باری کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ برف جمع ہونے کی وجہ سے مغل روڈ، سونہ مرگ – کرگل روڈ اور سنتھن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ان پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی جائے گی۔وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ آمد و رفت حسب معمول جاری ہے
۔
حکام نے مسافرں سے قومی شاہراہ پر لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر کریں اور چٹانیں کھسکنے یا مٹی کے تودے گر آنے کے خدشات کے پیش نظر رام بن اور بانہال کے درمیان غیر ضروری طور رکنے سے اجتناب کریں۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں دوران شب تازہ برف باری ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img