پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

نہال پورہ پٹن حادثے میں پانچ مسافر زخمی

سری نگر:شمالی کشمیر کے نہال پورہ پٹن میں سومو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز نہال پورہ پٹن میں سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو ئی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت فاروق احمد صوفی ولد علی محمد ساکن وارہ پورہ ، ریہانہ دختر اکبر لون ساکن نہال پورہ، شگفتہ دختر عبدالحد میر ساکن نہال پورہ ، یوسف میر ساکن نہال پورہ پٹن اور شاہدہ بانو دختر اکبر لون ساکن نہال پورہ کے بطور کی گئی۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img