سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خاطیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سری نگر کے مہجور نگر علاقے میں ٹریفک پولیس نے متعددموٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ۔
اطلاعات کے مطابق ذی عزت شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے پیر کی صبح مہجور نگر سری نگر میں خصوصی ناکہ لگایاجس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پادائش میں متعدد موٹر سائیکل اور اسکوٹیز کو تحویل میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے لائسنس کے بغیر سکوٹیز اور موٹر سائیکل چلانا قانونی جرم ہے لہذا جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائی جارہی مہم کا مقصد انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سری نگر میں ٹریفک پولیس کی مہم جاری رہے گی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹینگہ پورہ سری نگر میں دلدوز حادثے کے بعد ٹریفک پولیس نے سری نگر میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کی اور ابتک سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل ، ا سکوٹیز اور گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔