اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

نور کھاہ بونیار بارہمولہ میں نایاب مارخور نمودار

نیوزڈیسک

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نور کھاہ بونیار گاﺅں میں ہفتہ کی صبح نایاب جانور ”مار خور “ دیکھا گیا ۔مقامی لوگوں نے اس نایاب جانور کو ایک نالے کے قریب دیکھا اور محکمہ جنگلی حیات (وائلڈ لائف) کو اطلاع دی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق نورکھا ہ بونیار گاﺅںمیں ایک آبشار کے قریب اس نایاب جانور کو دیکھا اور جلد ہی حکام کو آگاہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس اور جنگلی حیات (وائلڈ لائف)کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نایاب نسل کے جانور کو پہلی بار اس علاقے میں دیکھا گیا ہے۔حکام نے قیاس آرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ نایاب جانور سرد پار سے اس پار داخل ہوا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جانور کو پکڑنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ مقامی لوگوں کو آپریشن کی جگہ کے قریب جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مارخور، ایک نایاب جانور ہے اور پہاڑوں میں رہنا پسند کرتا ہے ۔یہ جانور جنوبی ایشیا کے پہاڑی علاقوں بشمول پاکستان، افغانستان، ہندوستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان میں پایا جاتا ہے۔مارخور پاری سلسلے میں 3600 میٹر کی بلندی تک پایا جاسکتا ہے۔ اِس کے قد و قامت میں نمایاں اِس کے مضبوط اور مڑے ہوئے سینگ ہیں جن کی لمبائی 143 سینٹی میٹر تک ہوسکتی ہے۔ جبکہ اِس کا وزن 104 کلو گرام تک ہوتا ہے اور اونچائی 102 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ مارخور کی تین اقسام مشہور ہیں جن میں استور مارخور، بخارائی مارخور اور کابلی مارخور شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img