اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

کسانوں کا دہلی کی جانب کوچ: انبالہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل

چنڈ گڑھ: کسانوں کے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) گارنٹی قانون اور دیگر مطالبات کے لیے دہلی مارچ کی کال کے پیش نظر، ہریانہ حکومت نے پنجاب کی سرحد سے متصل انبالہ ضلع کے کچھ گاؤں میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں۔

کسانوں نے انبالہ کے قریب شمبھو بارڈر سے جمعہ کو دہلی مارچ کی کال دی تھی۔ ہریانہ حکومت کے حکم کے مطابق انبالہ ضلع کے 10 گاؤں میں 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ گاؤں ڈانگڈہری، لوہ گڑھ، مانک پور، دڑیانہ باری گھیل، لہرسہ، کالو ماجرا، دیوی نگر، ساڈوپور، سلطان پور اور کاکرو ہیں۔

داخلہ سکریٹری کے حکم کے مطابق انٹرنیٹ خدمات کو بند کرنے کا مقصد کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کو روکنا اور امن و قانون کو برقرار رکھنا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img