اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
7.8 C
Srinagar

وادی کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی چھٹیوں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا: سکینہ یتو

سری نگر: صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ یتو نے جمعرات کو کہا کہ وادی کشمیر کے اسکولوں کے لئے سرمائی چھٹیوں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے کلاسز شروع ہونے کے بعد ہی سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘موسم سرما کی تعطیلات ایک معمول کی بات ہے لیکن اس موسم سرما میں ہم نومبر کے تعلیمی سیشن میں واپس آ گئے ہیں یہ بھی واضح ہے کہ وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ نئی کلاسز جلد شروع ہوں اور موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے’۔انہوں نے کہا کہ سرمائی چھٹیوں کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت نے پرائیویٹ سکولوں میں فیس کے ڈھانچے کے بارے میں پہلے ہی اصول طے کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘اگر کسی والد کو داخلہ/سالانہ فیس کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے تو وہ اس معاملے کی اطلاع میرے دفتر یا محکمہ کو دے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘میں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ ایسے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی انجام دی جائے گی’۔سکینہ یتو نے کہا کہ پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے کہ کوئی بھی پرائیویٹ سکول جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا، کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ‘شیخ محمد عبداللہ ایک قد آور لیڈر تھے جنہیں نہ صرف ہندوستان بلکہ پورے دنیا میں عزت کی نگاہوں سے دیکھا جا رہا ہے’۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img