جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس نے شیخ عبداللہ کو 119ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

سری نگر: نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو پارٹی کے بانی شیخ محمد عبداللہ کو ان کے 119ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر بڑے لیڈران جمعرات کی صبح نسیم باغ حضرت بل میں واقع شیخ محمد عبداللہ کے مزار پر حاضر ہوئے اور وہاں فاتحہ پڑھا۔

اس کے علاوہ پہارٹی سینکڑوں کارکن بھی مزار پر جمع ہوئے اور مرحوم کے لئے فاتحہ پڑھا۔عمر عبداللہ کے بیٹے ظاہر اور ضمیر بھی مزار پر اپنے دادا شیخ محمد عبداللہ کو فاتحہ خوانی کرتے ہوئے نظر آئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img