ماسکو، 05 دسمبر (یواین آئی/ سپوتنک) شام کی مسلح افواج نے روسی مسلح افواج کی مدد سے گزشتہ روز 120 دہشت گردوں کو ہلاک اور 24 گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
روسی مسلح افواج کے مین ملٹری پولیٹیکل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ اولیگ اگناسیوک نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا: "شام اور روس کی افواج نے گزشتہ روز اجتماع کے مقامات، چوکیوں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور بم حملے کیے، جس میں 120 دہشت گرد مارے گئے۔ اور 24 گاڑیاں، ایک ٹینک اور گولہ بارود کا ایک ڈپو تباہ ہو گیا۔
یواین آئی