اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

منشیات مخالف مہم : سرینگر میں4منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ اشیاءبرآمد

سرینگر: سری نگر میں پولیس نے4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی۔پولیس اسٹیشن رام منشی باغ کی پولیس پارٹی نے سی ڈی اسپتال ڈل گیٹ کے قریب قائم ایک ناکے پر تین مشکوک افراد کو روکا اور انکی تلاشی لی۔جس دوران انکے قبضے سے 9.6گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا ، ان کی شناخت یاور بلال ولد بلال احمد ساکنہ آبی بچھوارہ، معروف بلال کلو ولد بلال احمد کلو ساکن اندرا نگر سری نگر اور شعیب ہلال لاوے ولد ہلال احمد لاوے ساکنہدرگجن ڈلگیٹ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا، سوزیتھ بنڈ پر قائم ایک اور ناکے پر پولیس ٹیم نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی شناخت عابد احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکنہ سوزیتھ گوری پورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے پالی تھین بیگ میں چھپائی گئی 430 گرام چرس اور 750 گرام بھنگ پاو¿ڈر برآمد کی گئی۔

ان گرفتاریوںکے حوالے سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔جموں وکشمیر پولیس منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو خبردار کرتا ہے کہ قانون انہیںجلد گرفت میں لے گا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img