بدھ, فروری ۵, ۲۰۲۵
3.9 C
Srinagar

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی،: اڈانی کیس میں بحث کے مطالبہ کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کے زبردست ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

جب 11 بجے ایوان کا اجلاس ہوا تو اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال کے آغاز کا اعلان کیا اور تلگو دیشم پارٹی کے لکشمی نارائن والمیکی کو سوال پوچھنے کے لیے بلایا، لیکن اس دوران اپوزیشن ارکان نے اڈانی کیس پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔

زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیر مملکت برائے ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ جینت چودھری نے جواب دینا شروع کیا لیکن ہنگامہ اور بڑھ گیا۔

اسپیکر نے اپوزیشن ارکان سے اپیل کی کہ وقفہ سوال آپ کا وقت ہے اسے جاری رہنے دیں اور نشستوں پر چلے جائیں، لیکن ہنگامہ نہیں رکا۔ جس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی ملتوی

اپوزیشن نے پیر کو اڈانی گروپ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات، منی پور اور اتر پردیش کے سنبھل میں تشدد اور بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم کے واقعات پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنای پڑی۔
چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ایوان کے لیڈر جگت پرکاش نڈا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ اس کے بعد انہوں نے ضروری قانونی دستاویزات ایوان کی میز پر رکھوایا۔
مسٹر دھنکھڑ نے ایوان کو بتایا کہ انہیں رول 267 کے تحت 20 نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ یہ نوٹس اڈانی گروپ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات، منی پور اور اتر پردیش کے سنبھل میں تشدد، بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم اور اسکون کے پجاری کی گرفتاری، راجستھان میں اجمیر شریف درگاہ کیس اور دہلی میں مبینہ طور پر بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال اور کیرالہ میں وائناڈ کو خصوصی پیکج دینے کی مانگ کے بارے میں ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ رول 267 خصوصی مقاصد کے لیے ہے اور یہ نوٹسز مقررہ التزامات کے مطابق نہیں ہیں، اس لئے انہیں مسترد کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان نے اونچی آواز میں بولنا شروع کردیا۔ کچھ ارکان اپنی نشستوں سے آگے آئے اور شورکرنے لگے۔
مسٹردھنکھڑ نے ارکان سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کا عوامی مفاد میں کام کرنا ضروری ہے۔ لیکن اس اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img