نئی دہلی: لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے موجودہ شرائط پر کابینہ سکریٹری کے عہدے کی سطح پر ان کی مدت کار کی توسیع کو منظوری دی ہے اور ان کی مدت کار30 نومبر 2025 تک موثر رہے گی۔
مسٹر سنگھ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے اتراکھنڈ کیڈر کے 1986 بیچ کے افسر ہیں اور اتراکھنڈ حکومت میں چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد، انہوں نے یکم دسمبر 2020 کو لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے مرکزی وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
مسٹرسنگھ انتہائی سادہ طبیعت کے ہیں اور انہیں پارلیمانی معاملات کا گہرا علم ہے۔
یواین آئی