لفٹینٹ گورنر نے سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے ساتھ بات چیت کی ،معاشرے کیلئے ان کی مثالی خدمات کو سراہا
جموں /لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج راج بھون میں جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے رضاکاروں اور عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے رضاکاروں اور اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز تحریک سے وابستہ ہر فرد کی معاشرے میں مثالی شراکت کیلئے تعریف کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز ہماری تہذیب اور قدیم ثقافت کی نوجوانوں کی اقدار میں شامل ہوتے ہیں ۔ وہ نظم و ضبط ، دوستی اور بے لوث خدمت کی متاثر کن مثال ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز ٹیم کو بھی مبارکباد دی کہ وہ اس عظیم مشن میں شامل ہونے کیلئے مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے زیادہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ انہوں نے کہا یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ جے اینڈ کے بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز نے رضاکاروں کے اندراج میں 2020 میں 7500 سے بڑھ کر 2024 میں 14000 تک اضافہ دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی طرف سے کیا گیا کام واقعی قابل تعریف ہے اور وہ مستعدی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے چیف سرپرست کو جموں و کشمیر میں بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی تحریک کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہر طرح کی مدد اور ضروری مدد کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے نوجوان رضا کار جموں و کشمیر کی امید اور وعدے کی علامت ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ یو ٹی میں تعمیری ، سماجی و اقتصادی تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کو اس کے یومِ تاسیس کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر ’ بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز فلیگ اسٹیکر ‘ پیش کیا گیا ، جو 7 نومبر کو منایا گیا تھا ۔ انہیں جموں و کشمیر میں سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔